موجودہ حکومت نے کم مدت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کر کے صوبے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا، منظور احمد کاکڑ

وفاق کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنے ساحل اور ووسائل کے لئے جدوجہد کی اور اصولوں پر سودا بازی نہیں کی صوبے کا بجٹ عوامی بجٹ ہو گا اور عوام کو ریلیف فراہم کر ینگے،صوبائی مشیر ریونیو

ہفتہ 5 مئی 2018 19:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) صوبائی مشیر ریونیو منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے کم مدت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کر کے صوبے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا اور وفاق کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنے ساحل اور ووسائل کے لئے جدوجہد کی اور اصولوں پر سودا بازی نہیں کی صوبے کا بجٹ عوامی بجٹ ہو گا اور عوام کو ریلیف فراہم کر ینگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ جو لوگ موجودہ حکومت پر تنقید کر رہی ہے وہ اپنی نا لائقی اور سیاسی ساکھ کو بچانے کے لئے اس طرح تنقید کر رہے ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ اپنے دور اقتدار میں اپنے ہی کارکنوں کو نظرانداز کیا جس کی وجہ سے وہ آج پارٹی چھوڑ رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جب تک عوام کے مسائل حل نہیں کریں گے تو کوئی بھی طاقت عام انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتی صوبے کا بجٹ عوامی بجٹ ہو گا اور کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا تعلیم صحت اور زراعت کے شعبوں پر ترجیح دی جائے گی انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے لئے تیاریاں شروع کر دی اور حلقے کے عوام کے خدمت پر ہی عوام دوبارہ ووٹ ملیں گے موجودہ حکومت نے کم مدت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کر کے صوبے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا اور وفاق کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنے ساحل اور ووسائل کے لئے جدوجہد کی اور اصولوں پر سودا بازی نہیں کی صوبے کا بجٹ عوامی بجٹ ہو گا اور عوام کو ریلیف فراہم کر ینگے۔

متعلقہ عنوان :