انٹر ڈویژنل انڈر23 گیمز ‘مقابلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

ہفتہ 5 مئی 2018 20:14

انٹر ڈویژنل انڈر23 گیمز ‘مقابلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) خیبر پختونخواانٹردویژنل انڈر23گیمز کے سلسلے میں مردوخواتین کھیلوں کے مقابلوں کا شیڈول جاری کردیاگیاہے۔مردوں کا انٹر ڈویژن ہاکی ٹورنامنٹ آج6مئی سے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگا،پشاور کو بائے دیدیا گیاہے تاہم کوہاٹ اور مردان ڈویژن کے مابین میچ دو پہر دو بجے کھیلاجائیگااسی روز دوسرامیچ سہ پہر تین بجے ہزارہ اور سوات ڈویژن کے مابین اور بنوں اور ڈی آئی خان کا میچ پانچ بجے کھیلاجائیگاجبکہ کوارٹر فائنل میچ7مئی اور فائنل میچ 8مئی کومنعقد ہوگا۔

6مئی سے فٹ بال کے میچ شروع ہونگے،ایتھلٹیکس کے مقابلے 6مئی تا 7مئی قیوم سٹیڈیم میں منعقد ہونگے،سوئمنگ کاایونٹ 6اور7مئی کو عادل خان سوئمنگ پول ،ٹیبل ٹینس،6اور7مئی کوپی ایس بی کوچنگ سینٹر ،بیڈمنٹن کے مقابلے طارق ودودہال قیوم سٹیڈیم میں 6اور7مئی ،سکواش کا ایونٹ 6تا7مئی پی اے ایف سکواش کمپلیکس،ٹینس کے مقابلے قیوم سٹیڈیم کے ٹینس کورٹ پر کھیلے جائینگے،رسہ کشی مقابلی6تا7مئی فٹ بال گرائونڈ قیوم سٹیڈیم ‘کبڈی کے مقابلے طہماس فٹ بال گرائونڈ میں 6تا 7مئی صبح نوبجے منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

ہینڈ بال ٹورنامنٹ 6تا7مئی پشاور یونیورسٹی میں صبح نوبجے ہوگا،سنوکر کا ایونٹ 6اور7مئی کو گرین سنوکر کلب میں صبح گیارہ بجے ہوگا،سائیکل ریس 6تا8مئی کو صبح 6بجے ناردرن بائی پاس منعقد ہوگی،کراٹے کے ایونٹ قیوم سٹیڈیم کے کراٹے ہال میں 6تا7مئی ہونگے ،جمناسٹک کے مقابلی6اور7مئی کوقیوم سٹیڈیم کے جمناسٹک ہال میں جبکہ تائیکوانڈوٹورنامنٹ 6اور7مئی کوسپورٹس آرینامیں صبح نوبجے شروع ہوگا،ریسلنگ کے مقابلے 6مئی 7مئی صبح نوبجے کینٹ کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہونگے،جوڈوکے مقابلے پی ایس بی کوچنگ سینٹر میں صبح گیارہ بجے ہونگے ۔

فل باڈی کنٹکٹ کے دوروزہ مقابلے 6تا7مئی کوحیات آباد سپورٹس کمپلیکس اور موئے تھائی کے مقابلے 6اور7مئی کوباکسنگ آریناقیوم سٹیڈیم میںہونگے،باکسنگ کاایونٹ 6تا7مئی باکسنگ آریناپشاور صدرمیںصبح نوبجے ،ووشوٹورنامنٹ 6تا7مئی کوطارق ودودبیڈمنٹن ہال،ویٹ لفٹنگ کاایونٹ6تا7مئی ویٹ لفٹنگ ہال قیوم سٹیڈیم اور آرچری کے مقابلے پختونخواآرچری کلب پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں 6تا7مئی صبح ہونگے۔

اس سلسلے میں خواتین کھیلوں کے مقابلے چارسدہ سپورٹس کمپلیکس،پشاوریونیورسٹی اور بورڈ آف انٹر میدیٹ کے گرائونڈ پر کھیلے جائینگے ۔شیڈول کے مطابق چارسدہ سپورٹس کمپلیکس میں 6تا7 مئی کو بیڈمنٹن،سکواش،بیس بال،ٹینس،تائیکوانڈو،جوڈو،رائونڈر،ہاکی،ٹیبل ٹینس،ہینڈ بال اورنیٹ بال جبکہ رسہ کشی اور ووشوکے مقابلے ریجنل انسٹی ٹیوٹ برائے ایجوکیشن کالج تخت بھائی روڈ پر کھیلے جائینگے،باسکٹ بال اور والی بال ٹورنامنٹ پشاور یونیورسٹی جبکہ خواتین پر مشتمل کرکٹ ٹورنامنٹ اور ایتھلیٹکس کے ایونٹس بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور میں منعقد ہونگے۔