سی آئی اے اقبال ٹائون میں بڑی کامیابی : بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 6 ملزمان گرفتار

ہفتہ 5 مئی 2018 20:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) سی آئی اے اقبال ٹائون نے ایک کامیابی کارروائی کے دوران بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار ہونے والے ملزمان میں طارق، آصف،ارسلان،عمران،عاطف اور شکیل شامل ہیں ملزمان کے قبضے سے 39لاکھ روپے کی نقدی بھی برآمد کرلی گئی ہے اس حوالے سے ایس پی اقبال ٹائون کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو شہریوں کو یرغمال بنا کر گھروں سے لوٹ مار کرتے تھے انہوں نے بتایا کہ ان ملزمان کیخلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری جدیدٹیکنالوجی اور کیمروں کی مدد سے عمل میں لائی ہے انہوں نے بتایا کہ ان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور مزیدتفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :