بابائے چاغی پینل اور خان سنجرانی پینل کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی

ریلی کی شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سر اہا ،بیرونی ایجنٹوں کی جانب سے پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ مہم کی شدید مذمت

ہفتہ 5 مئی 2018 20:51

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) بابائے چاغی پینل اور خان سنجرانی پینل کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں ، ہندو پنچائیت کے رہنمائوںسمیت قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی۔ ریلی کی قیادت صوبائی وزیر سخی میر امان اللہ خا ن نوتیزئی کے بھائی بابائے چاغی پینل کے رہنماء میر ثناء اللہ خان نوتیزئی نے کی جس کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے جنہوںنے پاک فوج کے حق اور منظور پشتین کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

ریلی کا آغاز دالبندین بازار میں لندن روڈ کے کار پارکنگ سے ہوئی جو لندن روڈ پر ہوتے ہوئے واپس وہیں پہنچیں۔ ریلی کی شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے چند بیرونی ایجنٹوں کی جانب سے پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ مہم کی شدید مذمت کی اور پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے قربانیوں کی بدولت ہم آزادی کی زندگی گزار رہے ہیں۔انہوںنے منظور پشتین کی جانب سے ملک دشمن سرگرمیوں اور پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر ملکی قوتوں کے ہاتھوں کھیلنا بند کریں ۔ریلی کی شرکاء نے چیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور صوبائی وزیر پی ایچ ای سخی میر امان اللہ نوتیزئی کے حق میں بھی نعرے لگائے ۔

متعلقہ عنوان :