رمضان المبارک میں بھی عام انتخابات کی تیاری کے لئے جلسے اور کارنر میٹنگ رکھیں گے، شاہ محمد بڑیچ

ہفتہ 5 مئی 2018 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی ریلوے یونٹ کے جنرل سیکرٹری شاہ محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پارٹی دن بدن فعال ہو رہی ہے رمضان المبارک میں بھی عام انتخابات کی تیاری کے لئے جلسے اور کارنر میٹنگ رکھیں گے عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی ایک قوت بن کر ابھرے گی ان خیالات کا اظہار انہوںنے حاجی دائود خان بڑیچ، یوسف خان بڑیچ اور دلاور خان بڑیچ کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کاکڑ اور پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی کی کاوشوں سے پارٹی فعال ہو گئی اور عام انتخابات میں ایک قوت بن کر ابھریں گے انہوں نے کہا ہے کہ پشتون عوام اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کر کے عوامی نیشنل پارٹی کا ساتھ دیں اور عام انتخابات میں کامیابی کے بعد ہم پشتونوں کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے کوئٹہ میں پارٹی دن بدن فعال ہو رہی ہے رمضان المبارک میں بھی عام انتخابات کی تیاری کے لئے جلسے اور کارنر میٹنگ رکھیں گے عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی ایک قوت بن کر ابھرے گی۔