ضلعی ہسپتالوں میں سٹی سکین مشین، جدیدپیتھالوجی لیب، مفت ادویات کی سہولت،

ٹی بی اور ہیباٹائٹس کلینکس قائم کیے گئے ہیں‘ خواجہ عمران نذیر

ہفتہ 5 مئی 2018 22:18

ضلعی ہسپتالوں میں سٹی سکین مشین، جدیدپیتھالوجی لیب، مفت ادویات کی ..
لاہور۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب میں پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر شعبہ میں دو سال میں جتنا کام ہوا ہے اس کی مثال گذشتہ 70 سال میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا بجٹ 62ارب سے بڑھا کر 112ارب کیا گیا ، پنجاب کے ضلعی ہسپتالوں اور مراکز صحت کی ری ویمپنگ کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی ہسپتالوں میں سٹی سکین مشین، جدیدپیتھالوجی لیب، مفت ادویات کی سہولت،ٹی بی اور ہیباٹائٹس کلینکس قائم کیے گئے ہیں،جس سے عوام براہ راست مستفید ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان حقائق کو بدترین سیاسی مخالف بھی جھٹلا نہیںسکتا۔یہ بات صوبائی وزیرپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے یہاں پنجا ب کے تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کی 29ویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان ،سپیشل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر فیصل ظہور،ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد،ایڈیشنل سیکرٹریز اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ صحت کو دو حصوں میں تقسیم کرنے سے نہ صرف ضلعی ہسپتالوں کے انتظامی امور میں بہتری آئی ہے بلکہ پریوینٹو سائیڈ پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہماری توجہ لوگوں کو بیمار ہونے سے بچانا ہے ۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری شعبہ میں کامیابیاں ٹیم ورک کے بغیر ممکن نہ تھی اور اس کا کریڈٹ محکمے کے تمام افسران اور ملازمین کو جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتے وزیر اعلی پنجاب نے پہلی بار کسی محکمے کا دورہ کیا اور ہماری دن رات کی محنت کو سراہا۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پہلے ہسپتالوں میں انتظامی امور اس حد تک خراب تھے کہ خراب کارکردگی پر ایم ایس اور ای ڈی اوز کو معطل کیا جاتا تھا اور اب کارکردگی میں اس حد تک بہتری آئی ہے کہ ہسپتالوں کے ایم ایس کو انعام اور تعریفی اسناد دیے جارہے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب نے اچھی کارکردگی پر ڈی ایچ کیو وہاڑی کے ایم ایس کو دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔سیکرٹری علی جان خان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو سال کے مختصر وقت میں ہم نے شعبہ صحت میں ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جس کی بنیاد پر مستقبل میں ایک مظبو ط عمارت تعمیر کی جاسکتی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ وہ مختلف اضلاع میں اچانک دورے کر رہے ہیں تاکہ ہسپتالوں میںکارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے ۔کانفرنس میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد نے سوموار سے شروع ہونے والی پولیو مہم اور ایمیونائزیشن کوریج کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔تمام پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے ضلعی افسران کو اپنے اپنے پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :