سپرنٹنڈنٹ آف پولیس صدر ڈویژن معاذ ظفر کا تبادلہ گوجرانوالہ سے فیصل آباد کر دیا گیا

اتوار 6 مئی 2018 00:30

گوجرانوالہ۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) سپرنٹنڈنٹ آف پولیس صدر ڈویژن معاذ ظفر کا تبادلہ گوجرانوالہ سے فیصل آباد کر دیا گیا ،سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کی جانب سے ان کے اعزاز میں گزشتہ روز سی پی او آفس میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سنیئر پولیس افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان سمیت دیگر پولیس ا فسران نے معاذ ظفر کی منتظم صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ قائدانہ خوبیوں سے مالا مال اور سلجھے ہوئے پولیس آفیسر ہیں ۔

صدر ڈویژن میں انسدادجرائم کے خلاف انہوں نے موثر حکمت عملی کے تحت منظم کارروائیاں کیں۔ اس موقع پر ایس پی معاذ ظفرنے کہا کہ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان ایماندار پولیس آفیسر ہیں وہ سی پی اوکے نہایت شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ شفقت اور محبت سے ان کی را ہنمائی کی۔

متعلقہ عنوان :