ان سائٹ نامی خلائی جہاز مریخ کے لیے روانہ

اتوار 6 مئی 2018 10:20

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء)امریکی خلائی ادارے ’ناسا‘ نے ’ان سائٹ‘ نامی خلائی جہاز کو مریخ کے لیے روانہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ناسا نے بتایا کہ اس خلائی جہاز نے اٹلس نامی ایک راکٹ کی مدد سے مقامی وقت کے مطابق صبح سات بج کر پانچ منٹ پر اپنا سفر شروع کیا۔ ’ان سائٹ‘ چھ ماہ بعد 26 نومبر کو مریخ پر پہنچتے ہوئے اس سرخ سیارے کے بارے میں تفصیلات اکھٹی کرے گا۔ 650 ملین یورو کی لاگت کا یہ مشن دو سال تک جاری رہے گا۔