مشیل موسلے کی شلپا شیٹھی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش

اتوار 6 مئی 2018 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) برطانوی مصنف، میڈیکل جرنلسٹ اور ٹی وی میزبان مشیل موسلے اداکارہ شلپا شیٹھی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں مشیل موسلے نے کہا ہے کہ اداکارہ شلپا شیٹھی سے رواں سال کے آغاز میں سونی بی بی سی ارتھ کی پہلی سالگرہ پر ملاقات پر بہت خوشی ہوئی، اس دوران ہم نے صحت سے متعلق گفتگو کی اور میرا خیال ہے کہ ہم دونوں میں بہت سی چیزیں ایک جیسی ہیں، شلپا شیٹھی غیر معمولی جذبے سے سرشار اور عمدہ اداکاری صلاحیتوں کی حامل اداکارہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو بہت مزا آئے گا کیونکہ میرا تعلق سائنسی اور تعلیمی پس منظر سے ہے اور وہ فٹنس اور کھانوں میں بڑا تجربہ رکھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :