آج کی دنیا اللہ کی منشا ومرضی کی تفہیم کے فقدان سے متعلق شکایت کررہی ہے،عالمی رابطہ اسلامی

باہم مل جل کر رہنے کی اہمیت کی تفہیم کا بھی فقدان پایا جاتا ہے حالانکہ یہ امن و آشتی سے رہنے کا ایک اصول ہے،ڈاکٹر محمد العیسیٰ

اتوار 6 مئی 2018 13:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) عالمی رابطہ اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے اعتدال پسند اور رواد ار اسلام اور اسلامی دنیا کے مستقل کے بارے میں اپنے ویڑن کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ آج کی دنیا مذہبی ، دانشورانہ ، ثقافتی اور تہذیبی تنوع کے تناظر میں اللہ کی منشا ومرضی کی تفہیم کے فقدان سے متعلق شکایت کررہی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے نے امریکا کے ایک تھنک ٹینک واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ برائے مشرق قریب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رابرٹ سیٹلوف سے اسلام اور اسلامی دنیا کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ آج کی دنیا مذہبی ، دانشورانہ ، ثقافتی اور تہذیبی تنوع کے تناظر میں اللہ کی منشا ومرضی کی تفہیم کے فقدان سے متعلق شکایت کررہی ہے۔اس کے علاوہ باہم مل جل کر رہنے کی اہمیت کی تفہیم کا بھی فقدان پایا جاتا ہے حالانکہ یہ بنی نوع انسان کا باہم مل جل کر امن و آشتی سے رہنے کا ایک اصول ہے۔ڈاکٹر محمد العیسیٰ ماضی میں یہ نشان دہی کر چکے ہیں کہ مذہبی اور دانشورانہ تنازعات ہی انتہا پسندی کا نتیجہ نہیں ہیں اور نہ جنھیں ذہنی طور پر یرغمال بنا ئے گئے اس کے تنہا ذمے دار ہیں کیونکہ وہ تو صرف بھیڑیں ہیں اور انھیں بھیڑیے کنٹرول کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :