شہزادہ ولیم اورکیٹ کے تیسرے بچے کی دوتصاویر تصاویر جاری

اتوار 6 مئی 2018 13:10

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے اپنے تیسرے بچے شہزادہ لوئیس کی نئی تصاویر جاری کردیں۔کینسینگٹن پیلس کی جانب سے پرنس لوئیس کی دو تصویریں جاری کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹی وی کے مطابق ایک تصویر شہزادی شارلٹ کی سالگرہ کے دن 2 مئی کی ہے ،جس میں وہ اپنے چھوٹے بھائی گود میں اٹھائے بیٹھی ہیں ۔دوسری دوسری تصویری شہزادے کی پیدائش کے تین دن بعد کی ہے ۔پرنس لوئس کی پیدائش 23 اپریل کو ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :