انگلش پریمیئر لیگ میں (کل) سوانسی سٹی اور سائوتھمپٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

اتوار 6 مئی 2018 13:20

سائوتھمپٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء)انگلش پریمیئر لیگ میں (کل) منگل کو سوانسی سٹی اور سائوتھمپٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیمیں 33، 33 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب 17 ویں اور 18 ویں نمبر پر ہیں۔ ٹیبل پر مانچسٹر سٹی 93 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، مانچسٹر یونائیٹڈ 77 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور لیور پول 72 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔