ناناپاٹیکر نے دوستوں کے تعاون سے رفاعی ادارہ ’’نام‘‘قائم کردیا

اتوار 6 مئی 2018 16:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) بالی وڈ کے ممتاز اداکار ناناپاٹیکر نے اپنے احباب اور مراٹھی اداکار مرکندانس پورے کے تعاون سے رفاعی ادارہ ’’نام‘‘قائم کیا ہے جس کے ذریعے غریب خاندانوں کی بیٹیوں کی شادی کرائی جاسکے گی۔ ادارے کے منتظم شیوکمار دیگھے نے بتایا کہ نانا پاٹیکر نے 17لاکھ روپے کی رقم ادارے کو ایسے غریب کسان خاندانوں کیلئے عطیہ دی ہے جو اپنی بیٹیوں کی شادیاں کرنے سے قاصر ہیں۔

واضح ہو کہ امسا ل غریب کسانوں کی بیٹیوں کی شادیوں کیلئے ادارے نے مختلف اداروں سے امداد کی اپیل کی تھی۔

(جاری ہے)

یہ رقم مراٹھواڑہ ، ودربھ سمیت ریاست کے غریب کسانوں کی بیٹیوں کی شادیوں پر خرچ کی جائیں گی۔دیگھے نے بتایا کہ گزشتہ 15،20دنوں میں ایک ہزار سے زائد اجتماعی شادیاں ادارے کی سرپرستی میں انجام دی جاچکی ہیں۔ آئندہ دنوں میں اس کی تعداد 2ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میں خود کشی کرنے والے کسانوں میں بعض ایسے تھے جو اپنی بیٹیوں کی شادی کیلئے پیسے اکٹھا نہ کرپائے تھے۔نا نا پاٹیکر نے اپنی آمدنی کی 90 فیصد رقم ادارے’’نام ‘‘کو وقف کردی۔نانا پاٹیکر کا کہنا ہے کہ ریاست میں کسانوں کی حالت بہتر بنانے اور بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :