فٹ بال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کومے میں جانے والا کھلاڑی چل بسا

جنوبی افریقا کے فٹ بالر لیویاندا نٹشنگزی رواں سال جنوری میں ایک دوستانہ میچ کھیلنے کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہوئے تھے، ابھرتے ہوئے کھلاڑی کی ناگہانی موت پر پوری ٹیم غم سے نڈھال ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 6 مئی 2018 18:04

فٹ بال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کومے میں جانے والا کھلاڑی چل ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 مئی 2018ء) فٹ بال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کومے میں جانے والا کھلاڑی چل بسا۔ جنوبی افریقا کے فٹ بالر لیویاندا نٹشنگزی زندگی کی بازی ہار گئے۔ ابھرتے ہوئے کھلاڑی کی ناگہانی موت پر پوری ٹیم غم سے نڈھال ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے فٹ بالر رواں سال جنوری میں ایک دوستانہ میچ کھیلنے کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

وہ اسپتال میں گزشتہ چار ماہ سے کومے کی حالت میں تھے جہاں ان کا علاج جاری تھا ۔تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ لیوندا فٹ بال کلب مارٹز برگ یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے تھے جو اس وقت جنوبی افریقا کی پریمیئر لیگ میں چوتھے نمبر پر ہے۔ رواں سال یکم مارچ کو دوستانہ میچ کے دوران آسمانی بجلی گری تھی۔

(جاری ہے)

آسمانی بجلی گرنے کے واقعے کے بعد دیگر دو کھلاڑی بھی زخمی ہوئے تھے۔

تاہم دونوں کھلاڑی صحت یاب ہو گئے تھے۔جب کہ لیوندا مسلسل کومے میں رہے۔چار ماہ سے کومے میں رہنے کے بعد جنوبی افریقا کے فٹ بالر لیویاندا نٹشنگزی زندگی کی بازی ہار گئے۔لر لیویاندا نٹشنگزی کی اس ناگہانی موت نے سب کو افسردہ کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر بھی یہ خبر پھیل گئی ہے جہاں ان کے مداحو ں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لیویاندا نٹشنگزی کے فٹ کلب اور ان کے دوستوں نے لیویاندا نٹشنگزی کی اچانک موت پر گہرے غم اورب افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جب کہ سوشل میڈیا صارفین بھی لیویاندا نٹشنگزی کی اچانک موت پر بہت حیران نظر آتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ لیویاندا نٹشنگزی موت پر یقین نہیں آ رہا۔اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے کہ لیویاندا نٹشنگزی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔ فٹ بال کلب مارٹزبرگ یونائیٹڈ نے اپنے 21 سالہ اسٹرائیکر لیویاندا نٹشنگزی کے انتقال کے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے فیس بک پر جاری کردہ پیغام میں فٹ بالر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے: