چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی لاہور سے اسلام آباد کیلئے بذریعہ ٹرین روانہ

اتوار 6 مئی 2018 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی لاہور سے اسلام آباد کیلئے بذریعہ ٹرین روانہ ہوئے ۔ اس موقع پر ریلوے سٹیشن پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس ریلوے لاہور اپنی ٹیم کے ہمراہ چیئرمین سینٹ کے استقبال کیلئے لاہور سٹیشن پر پہلے سے موجود تھے۔ چیئر مین سینٹ نے پاکستان ریلوے کی ترقی اور مسافروں کو دی جانے والی میعاری سہولیات کی تعریف کی۔ اور اپنے والہانہ استقبال پر ریلوے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔