فلم وجود میں تھرل، ایکشن اور انٹرٹینمنٹ سب ملے گا ،ْجاوید شیخ

اتوار 6 مئی 2018 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) معروف اداکار جاوید شیخ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم وجود میں پہلی مرتبہ سپر اسٹار ندیم، شاہد اور جاوید شیخ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔فلم وجود جاوید شیخ کی ہدایتکاری میں بننے والی آٹھویں فلم ہے جو عید الفطر پر ریلیز ہوگی۔جاوید شیخ نے بتایا کہ یہ ایک بہترین فیملی فلم ثابت ہوگی جس میں تھرل، ایکشن اور انٹرٹینمنٹ سب ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم وجود سے اس بار عیدالفطر کا مزہ دوبالا ہوجائیگا کیونکہ یہ فلم لوکیشن کے حوالے سے بھی کافی اچھی ہے۔جاوید شیخ نے بتایا کہ فلم کا ٹریلر ایک دو روز میں جاری کردیا جائیگا جو مداحوں کو ضرور پسند آئے گا، فلم کی خاص بات یہ ہے کہ پہلی بار وہ اداکار ندیم اور شاہد کے ساتھ سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونگے جو فلم بینوں کے لیے خوش آئند ہوگا۔اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ فلم کی پوری کاسٹ نے بھرپور محنت کی ہے جس میں ندیم، شاہد سمیت اداکار دانش تیمور، سعیدہ امتیاز، فریحہ الطاف اور بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :