سرگودھا،بارشوں کا نیا سلسلہ پنجاب میں داخل، بارشوں کا یہ سلسلہ 9 مئی تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

اتوار 6 مئی 2018 19:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) بارشوں کا نیا سلسلہ پنجاب میں داخل ہو گیا محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 9 مئی تک جاری رہے گا،گزشتہ رات سے وہونے والی قفے وقفے سے بارش نے موسم خوشگوار کر دیا اور گرمی کی شدت میں بھی کمی کر دی ہے ،اتوار کے روز چھٹی کے دن شہریوں کی بڑی تعداد نے سیرو تفریحی کے لئے پارکوں کا رخ کیا اور کھانے پینے کی اشیاء کی دوکانوں پر بھی غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا، مئی کے مہینہ میں بارش کے بعد ٹھنڈی ہواء نے چھٹی کا لطف دوبالا کردیا جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد صبح سویرے ہی سری پائے‘ حلوہ پوڑی‘ نان چنے وغیرہ ناشتہ کیلئے ہوٹلوں پر خریدتے نظر آئی کئی مقامات پر گیس نہ ہونے کی وجہ سے بھی ہوٹلوں پر ناشتے کیلئے لوگوں کا رش دیکھنے میں آیا خواتین نے دوپہر کے اوقات میں گھروں میں مختلف اقسام کے کھانے پکانے کے علاوہ پکوڑے وغیرہ بھی تیار کئے جس نے موسم کے لطف کو مزید حسین کردیا۔

(جاری ہے)

بارش کی وجہ سے گرمی کی شدت میں نمایا کمی آئی ہے،شہری موسم اور اتور کے چھٹی سے بھرپور لطف اندوز ہوئے ، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا ء سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا ہے جو 9 مئی تک پنجاب بھر میں جاری رہے گا، اسلام آباد،فیصل آباد، گجرانوالہ اور سرگودھا میں بارشوں کا امکان۔

متعلقہ عنوان :