ٹھٹھہ کے قریب کے ڈی اے برانچ میں 2 نوجوان ڈوب کر ہلاک ہو گئے

اتوار 6 مئی 2018 20:30

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) ٹھٹھہ کے قریب کے ڈی اے برانچ میں 2 نوجوان ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ مقامی غوطہ خورو نے لاشیں نکال کر انتظامیہ کے حوالے کردیں۔

(جاری ہے)

ٹھٹھہ سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی نہر کے ڈی اے برانچ میں گجوکے قریب کراچی سہراب گوٹھ کے رہائشی نوجوان خوش نیاز اور بیت اللہ پٹھان نہاتے ہوئے تیز رفتار پانی میں ڈوب گئے جن کی لاشیں مقامی غوطہ خوروں نے نکالکر انتظامیہ کے حوالے کردیں تاہم نعشیں سول ہسپتال مکلی منتقل کرنے کے بعد ورثا کو اطلاع فراہم کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :