قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ( آج) ہو گا

اتوار 6 مئی 2018 20:30

ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ( آج) ہو گا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ( آج) پیر کو ہو گا ، جس میں گیس انفراسٹرکچر اسکیموں میں بد انتظامیوں پر بحث کی جائے گی ، جبکہ کوہاٹ میںپی ایس او کا ڈپو دوبارہ کھولنے میں درپیش مشکلات کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار کی ذیلی کمیٹی اور پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس بھی ہوں گے۔( ع ا)

متعلقہ عنوان :