ْایف آئی اے نے انسانی سمگلرزکیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 5 اشتہاریوں سمیت 11 ملزموں کو گرفتار کر لیا

اتوار 6 مئی 2018 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) ایف آئی اے نے انسانی سمگلرزکیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 5 اشتہاریوں سمیت 11 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے کارروائی فیصل آباداورسرگودھاڈویڑن میں کی گئی، اس دوران 11 ملزموں کو حراست میں لے لیا جن میں 5 اشتہاری بھی شامل ہیں،رپورٹ کے مطابق ملزمان شہریوں کوغیرقانونی طورپردبئی،سعودی عرب اورکینیڈابھجواتے تھے۔جن کو تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا گیا اور ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :