رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں کالے یرقان کے باعث اموات کاسلسلہ جاری‘ خاتون سمیت مزید3افراد ہسپتال میں دم توڑگئے

اتوار 6 مئی 2018 21:30

رحیم یارخان۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں کالے یرقان کے باعث اموات کاسلسلہ جاری خاتون سمیت مزید3افراد ہسپتال میں دم توڑگئے جبکہ مزید2متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا‘ بھونگ کی رہائشی 50سالہ حسینہ بی بی، بستی شاہ محمد کے رہائشی72سالہ حضور بخش اور اڈا گلمرگ کے رہائشی52سالہ شنایت کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں یہ تینوں متاثر افراد طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائے اوردم توڑگئے ، اسی طرح مزید 2متاثرہ افراد جن میں ترنڈہ سوائے خان کے رہائشی 35سالہ اسلم اور کشمور (سندھ)کے رہائشی50سالہ عبدالکریم کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاںان متاثرہ افرادکو طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :