ٹی وی آرٹسٹ عمران اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

عمران اشرف کے نکاح میں اہل خانہ سمیت دیگر قریبی دوستوں نے شرکت کی

پیر 7 مئی 2018 11:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) ٹی وی آرٹسٹ عمران اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ٹی وی آرٹسٹ عمران اشرف ملائشیا میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، اداکار عمران اشرف کے نکاح کی تقریب ملائشیا میں ہوئی جس میں اہل خانہ سمیت دیگر قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شادی کی باقی تقریبات پاکستان (پشاور) میں ہوں گی۔ واضح رہے کہ عمران اشرف نے اینٹرٹینمنٹ چینلز کے بے شمار ڈراموں میں اپنی منفرد اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :