تیونس، علاقائی انتخابات میں اسلامی جماعت کی جیت

پیر 7 مئی 2018 12:46

تیونس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) تیونسیہ میں ہونے والے علاقائی انتخابات میں قدامت پسند اسلامی جماعت النہضہ نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبرساں ادارے کے مطابق 2011 ء میں عرب بہار کے بعد تیونس میں ہونے والے یہ پہلے بلدیاتی انتخابات تھے۔ فلسفی اور مبلغ راشد الغنوشی کی جماعت النہضہ کو 27.5 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں جبکہ حکمران جماعت کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد 22.5 فیصد ہے۔ باقاعدہ سرکاری سطح پر ان نتائج کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔