اپالو سپورٹس نے راوی جمخانہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

پیر 7 مئی 2018 14:26

لاہور۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں اپالو سپورٹس نے راوی جمخانہ کو 7 وکٹوں سے مات دے دی۔ راوی جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 270 رنز بنائے۔ محمد وقاص نے 105 اور علی خان نے 74 رنز بنائے۔ اپالو سپورٹس کی جانب سے قاسم اکرم نے 3/51، انس رضا 2/44 اور راشد اقبال نے 2/37 وکٹ حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں اپالو سپورٹس نے 25 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ بلال ارشاد نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرائونڈ کے چاروں طرف آزادانہ سٹروک کا استعمال کیا اور 156 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ انس رضا 41 اور آہل جاوید نے 20 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ راوی جمخانہ کی جانب سے ذیشان اور علی خان نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے بلال ارشاد کے عمدہ کھیل پر انہیں کیش ایوارڈ سے نوازا۔ منظور علی عارف اور تنویر جبار ہمراہ تھے۔