ملزم احسن اقبال پر فائرنگ کرنے سے بہت دیر پہلے جلسہ گاہ میں آ کر کیا کرتا رہا، دوران تفتیش نئے انکشافات سامنے آ گئے

ملزم عابد حسین اپنے گاؤں کی مذہبی گدی کا مرید ہے، تعلق بھی مذہبی گھرانے سے ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 7 مئی 2018 14:52

ملزم احسن اقبال پر فائرنگ کرنے سے بہت دیر پہلے جلسہ گاہ میں آ کر کیا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مئی 2018ء) : ملزم عابد حسین کا تعلق وزر داخلہ احسن اقبال کے حلقے کے اس گاﺅں سے ہے جہاں ایک بہت بڑی مذہبی گدی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ملزم عابد حسین وہاں مرید بھی ہے۔اور اس کا تعلق مذہبہ گھرانے سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال پر گزشتہ روز حملہ کرنے والے ملزم عابد حسین سے متعلق مزید نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملزم عابد حسین کا تعلق احسن اقبال کےا پنے حلقے سے ہی ہے۔ملزم عابد حسین کا تعلق احسن اقبال کے اس گاؤں سے ہے جہاں ایک مذہبی گدی بھی ہے۔اور ملزم عابد حسین اس کا مرید بھی ہے۔نجی ٹی چینل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم عابد حسین ایک مذہبی گھرانے سے ہے۔جب کہ ملزم جلسہ شروع ہونے سے پہلے ہی وہاں پر موجود تھا اور اس نے جلسے میں آنے والے لوگوں سے ملاقات بھی کی۔

(جاری ہے)

اور جس انداز سے یہ جلسے میں آنے والے لوگوں سے گفتگو کر رہا تھا اس سے ظاہر ہو رہا تھا کہ ملزم کا ان سے بہت قریبی تعلق ہے۔ملزم نے احسن اقبال پر رائٹ ہینڈ سے فائرنگ کی۔اور جب دائیں جانب سے فائرنگ کی جائے تو پھر اسے ٹارگٹ کلر نہیں کہا جا سکتا کیونکہ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کے اندازے کے مطابق رائٹ ہینڈ سے فائرنگ کرنے والا ٹارگٹ کلر نہیں ہوتا۔

بلکہ کوئی جنونی ہو سکتا ہے۔چونکہ ملزم نے سیدھے ہاتھ سے احسن اقبال پر فائرنگ کی اس وجہ سے احسن اقبال کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔یاد رہے اس سے پہلے ملزم کے بارے میں یہ بھی خبر آ چکی ہے کہ ملزم نے ملزم نے دوران تفتیش کہا ہے کہ احسن اقبال پر حملہ کرنے کے لیےاپنے ہی علاقے کے ایک شخص سے 15 ہزار روپے میں پستول خریدی تھی۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال پرحملہ کرنے والے ملزم عابد حسین نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ اس کا اصل ٹارگٹ احسن اقبال ہی تھے۔

حملے کے لیے اپنے ہی علاقے کے ایک شخص سے 15 ہزار روپے میں پستول خریدی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم سے برآمد کی گئی پستول میں 9 گولیاں تھیں،۔جب کہ حملے کے وقت ایک گولی چلاتے ہی عابد حسین کو ایلیٹ فورس کے جوانوں نے قابو کرلیا تھا۔مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے؛