فلم سٹار مہک نور عید پر آنیوالی پشتو فلم ''کشر خان لوفر دے '' میں بطور ہیروین نظر آئیں گی

پیر 7 مئی 2018 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) فلم سٹار مہک نور عید پر آنیوالی پشتو فلم ''کشر خان لوفر دے '' میں بطور ہیروین نظر آئیں گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فلم سٹار مہک نور آجکل ہدایتکار ارشد خان کی عید کیلئے بنائی جانیوالی پشتو فلم کشر خان لو فر دے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فلم سٹار مہک نور نے کہا کہ میں نے ایک ماہ کے دوران تین پشتو فلموں کیلئے معاہدہ کیا ہے اور ان فلموں کی شوٹنگز بھی آجکل جاری ہیں اور عید پر میری آنیوالی فلم ماضی کے مقابلوں میں زیادہ مقبولیت کے ریکارڈز قائم کر یں گی ۔

متعلقہ عنوان :