چینی شہری کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو حیدرآباد سے گرفتار کرلیا ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

چینی شہری کے قتل کا واقعہ دہشت گردی نہیں کمپنی کا اندورنی معاملہ لگتا ہے،ثاقب اسماعیل میمن کی پریس کانفرنس

پیر 7 مئی 2018 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) ڈئی آئی جی سی ٹی ڈی ثاقب اسماعیل میمن نے کہا ہے کہ چینی شہری کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ چینی شہری کے قتل کا واقعہ دہشت گردی نہیں کمپنی کا اندورنی معاملہ لگتا ہے۔گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ثاقب اسماعیل میمن نے کہا کہ چینی شہری کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنانے کے لیے خط لکھ رہے ہیں۔ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا تھا کہ ممکنہ طورپرچینی شہری کواجرتی قاتل کے ذریعے ٹارگٹ کیا گیا، چینی شہری پرائیویٹ کمپنی میں بطورایم ڈی تعینات تھے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ چینی شہری کی تعیناتی پرکمپنی کے کچھ پارٹنرزخوش نہیں تھے، دوران تفتیش کچھ ملازمین اورمالکان کے بیانات میں تضاد پایا۔ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا تھا کہ ملزمان کی شناخت میں مدد دینے والے کو20 لاکھ انعام دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :