وزیرداخلہ حملہ کیس:ملزم عابد حسین انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

عدالت نے ملزم عابد حسین کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا،عدالت نےملزم عابد کوتفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیا،میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 7 مئی 2018 15:54

وزیرداخلہ حملہ کیس:ملزم عابد حسین انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07مئی 2018ء) : وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملہ کرنیوالے ملزم عابد حسین کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے ملزم عابد کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کو عابد حسین کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم عابد کا دس روزی جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے مزدی تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

دوسری جانب احسن اقبال پرحملہ کیس کی تحقیقات کیلئے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کی سربراہی میں جے آئی ٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ پانچ رکنی جے آئی ٹی جن میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل ہیں،جے آئی ٹی ملزم سے حملہ سے متعلق تمام پہلوؤں کی تفتیش کرے گی۔

(جاری ہے)

کہ ملزم کو کسی نے حملہ کرنے کیلئے اکسایا یا ملزم کا حملے کا فیصلہ ذاتی تھا۔

واضح رہے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال شکرگڑھ کی تحصیل کنجرورمیں عوامی جلسے سے خطاب کے بعدواپس جارہے تھے کہ ان پرملزم عابد حسین نے فائرنگ کردی۔تاہم وہاں موجود سکیورٹی اہلکارو ں نے ملزم کو پکڑ کرحراست میں لے لیا۔جبکہ احسن اقبال کوفوری ہسپتال منتقل کیا گیااور طبی امدادکے بعدلاہور سروسز ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔جہاں پرڈاکٹرز کی ٹیم نے احسن اقبال کا مکمل معائنہ کرنے بعد آپریشن کیا۔

احسن اقبال کامیاب آپریشن کے بعد ابھی سروسز ہسپتال میں ہی زیرعلاج ہیں۔حکومتی عہدیدران کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ احسن اقبال اب خیریت سے ہیں۔تاہم ان کا علاج ابھی چل رہا ہے۔احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال نے قوم سے اپنے والد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا مانگی ہے۔پولیس رپورٹ میں ملزم عابد سے متعلق یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے احسن اقبال پردیسی ساختہ پستول 30بورسے ایک فائر کیا ۔

گولی احسن اقبال کے دائیں بازور پرلگ کرناف کے نیچے پیٹ میں چلی گئی تھی۔ملزم نے 15گز کے فاصلے سے گولی چلائی۔ملزم عابدویرم گاؤں کا رہائشی ہے۔ملزم عابد کے 2بھائی ہیں والد کا نام محمد حسین ہے۔ملزم عابد حسین پرچون کی دکان پرکام کرتا ہے۔ملزم کی تاریخ پیدائش 13مئی 1995ء ہے۔ملزم عابددبئی بھی جاچکا ہے۔جبکہ ڈی سی ناروال کا کہنا ہے کہ ملزم پرپہلے بھی تھانے میں ایک مقدمہ درج ہوا ہے۔پولیس کی ٹیم ملزم سے متعلق ابھی مزید تحقیقات کررہی ہے۔