لیبیا کی فضائی پابندی ختم کرانے کے لئے یورپی یونین سے بات چیت شروع

پیر 7 مئی 2018 16:00

طرابلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) لیبیا کی حکومت نے لیبیائی طیاروں کی پروازوں پر عائد پابندی ختم کرانے کے لئے یورپی یونین سے بات چیت شروع کر دی۔

(جاری ہے)

پیر کو لیبیا کے وزیر ٹرانسپورٹ میلاد ماتوگ نے کہا ہے کہ انھوں نے لیبیائی طیاروں کی پروازوں پر عائد چار سال سے جاری پابندی کو ختم کرانے کے لئے یورپی یونین سے بات چیت شروع کر دی ہے، انھوں نے بتایا کہ لیبیا کا ایک اعلی سطح کا وفد اس سلسلے میں برسلز کا دورہ کرتے ہوئے یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے نمائندوں سے ملاقات کر چکا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ یورپی ایجنسی اس بارے رواں سال نومبر میں حتمی فیصلہ دے گی۔یورپی یونین نے 2014 میں لیبیا کے طرابلس کے میٹیگا ائر پورٹ پر حملوں اور ملکی صورتحال پر سلامتی کی تشویش پر لیبیائی مسافر بردار طیاروں کی یورپ کے لئے پروازوں پر پابندی لگا دی تھی۔