عالمی یوم تھیلیسمیا، الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں سیمینار کا انعقاد

پیر 7 مئی 2018 18:35

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) عالمی یوم تھیلیسمیا کے موقع پر الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ دو دہائیوں سے خون کا عطیہ دینے کے حوالہ سے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کی میڈیکل آفیسر لانیا محمود نے کہا کہ تھیلیسمیا کا عالمی دن 25 سال قبل منانا شروع کیا گیا تاکہ لوگوں میں اس حوالے سے آگاہی پیدا کی جا سکے اور بالخصوص نوجوانوں کو باحوصلہ کیا جا سکے تاکہ وہ خون عطیہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او تھیلیسمیا کے حوالے سے ایک ریسرچ کرا رہا ہے تاکہ تھیلیسمیا کی بیماری کا مکمل حل تلاش کیا جا سکے۔اس موقع پر الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر عبدالحمید نے کہا کہ تھیلیسمیا کے مرض میں لاکھوں بچے مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان بچوں کا خصوصی علاج کروایا جائے، ہم کشمیر میں تھیلیسمیا کے شکار بچوں کو مفت خون عطیہ کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ٹرسٹ کے سیکرٹری جنرل سردار عمران شاہد، سینئر نائب صدر سردار طاہر محمود، سیکرٹری مالیات ملک ممتاز اعوان، نائب صدر سید شاہد حسین شاہ، سینئر نائب صدر اسلام آباد بابر حسین اور انچارج راولا کوٹ حافظ غلام مصطفی سمیت تھیلیسمیا کے شکار بچے اور ان کے والدین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ تھیلیسمیا کے مریض بچوں کو مفت خون مہیا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ تھیلیسمیا ،ہیموفلیا، بلڈ کینسر، حادثات سمیت ایمرجنسی کی صورت میں خون مہیا کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :