پاکستان سکواش فیڈریشن نے ایشیئن گیمز کے لئے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا

پیر 7 مئی 2018 19:07

پاکستان سکواش فیڈریشن نے ایشیئن گیمز کے لئے مرد اور خواتین کھلاڑیوں ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن نے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہونے والی ایشیئن گیمز کے لئے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا۔ پیر کو پاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ٹرائل 18 فروری کو لئے تھے جس میں سے کوریا میں مارچ میں ہونے والی ایشیئن ٹیم چیمپئن شپ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا تھا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم نے اس ایونٹ میں مردوں کے مقابلہ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایف بورڈ نے ایشیئن چیمپئن شپ کے لئے انہی کھلاڑیوں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایشیئن گیمز میں مرد کھلاڑیوں میں فرحان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور عاصم خان پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ خواتین مقابلوں میں مدینہ ظفر، فضاء ظفر اور رفعت خان شامل ہیں۔ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 8 مئی سے 13 مئی تک لگایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :