روس، اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کو رہائی مل گئی

پیر 7 مئی 2018 19:12

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) روس کے اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کو رہا کر دیا گیاغیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کو رہا کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہیں اور دیگر تقریبا سولہ سو افراد کو گزشتہ روز پوٹن مخالف ہونے والے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز روسی پولیس کی جانب سے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کو یورپی یونین نے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یورپی یونین کے برسلز سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہزاروں مظاہرین کی گرفتاری اور تشدد سے روس میں آزادی اظہار کے بنیادی حق کو خطرات لاحق ہیں۔