وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم سے طلبہ علمی استعداد میں اضافہ کرکے فائدہ حاصل کریں‘پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور

پیر 7 مئی 2018 19:23

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) گومل یونیورسٹی کے لیئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم سے طلبہ علمی استعداد میں اضافہ کرکے فائدہ حاصل کریں قبائلی طلبہ انتہائی باصلاحیت ہیں حکومتی سہولیات سے مستفید ہوکر اپنے ملک کا نام روشن کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے فاٹا سے تعلق رکھنے والے طلبہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا گومل یونیورسٹی کے لیئے رجسٹرار دل نواز خان ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل ڈاکٹر عمران بھی اس موقع پر موجود تھے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے کہا ہے کہ جدید تقاضوں کا مقابلہ جدید ٹیکنالوجی پر عبور سے ممکن ہے آج کے طلبہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں حکومت کی جانب سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ہمارے زمانے میں سہولیات کا فقدان تھا مگر ہم نے محنت لگن سے کام لیا آج کے طلبہ کو ہرممکن سہولیات میسر ہیں وہ محنت اور لگن سے کام کریں تو دنیا میں اپنا اپنے والدین اور ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت ان میں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ کا ذمہ دارانہ استعمال انتہائی ضروری ہے اگر آپ اسکا غلط استعمال کریں گے تو یہ خود اور والدین پر ظلم کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ یہ ملک قربانیوں کے بعد حاصل ہوا اسکی قدر کریں اپنی پوری توجہ علم پر مرکوز رکھیں کامیابی آپ کے قدم چومے گی اس موقع پر انہوں نے گومل یونیورسٹی کے رجسٹرار دل نواز خان اور ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل ڈاکٹر عمران کے ہمراہ طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے