ڈیرہ پولیس کی ماہ اپریل میں کامیاب کاروائیاں ‘بڑ ی مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد ،62اشتہاری ملزمان گرفتار

پیر 7 مئی 2018 19:23

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) ڈیرہ پولیس نے ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی قیادت میں ماہ اپریل 2018کے دوران 38بندوق،5رائفل سمیت بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور چرس اور ہیروئن سمیت منشیات کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی ،62مجرمان اشتہاری گرفتار،ڈیرہ پولیس منشیات و ناجائز اسلحہ اور مجرمان اشتہاری کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ ڈاکٹر زاہد اللہ کی قیادت میں ڈیرہ پولیس نے ماہ اپریل2018کے دوران پانچ رائفل ،ایک کلاشنکوف،38بندوق،74کارتوس،5رائفل ،دو خنجر اور1352کارتوس برآمد کر لیئے،منشیات کیخلاف کاروائیوں کے دوران16.079کلو گرام چرس،2.688کلو گرام ہیروئن،95گرام افیون،125گرام آئس،12.595گرام بھنگ اور چار بوتل شراب برآمد کرلی ،اسی طرح ڈیرہ پولیس نے فرقہ واریت ،دہشتگردی وقتل سمیت دیگر دفعات میں مطلوب 62اشتہاری ملزمان بھی گرفتار کرلیئے ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ ڈیرہ پولیس کا مورال بلند ہے قانون شکن عناصر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں لیکن سیکورٹی ادارے مستعدی سے اپنی ڈیوٹیاں سرا نجام دے رہے ہیں پولیس منشیات ،اسلحہ اور مجرمان اشتہاری کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی۔