باجوڑایجنسی میں محکمہ لائیوسٹاک کے جانب سے پولٹری فارمز کی شفاف تقسیم کیلئے کمیٹی قائم

پیر 7 مئی 2018 19:23

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) باجوڑ میں محکمہ لائیو سٹاک کے جانب سے پولٹری فارم کی شفاف تقسیم کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی باجوڑایجنسی میں حکومت کے جانب سے تقسیم کی جانے والے پولٹری فارم کی شفاف تقسیم کیلئے محکمہ لائیو سٹاک نے پولیٹیکل انتظامیہ اور پولٹری فارم مالکان کے منتخب نمائندہ گان کی مشترکہ کمیٹی قائم کردی گئی ہے جبکہ اس کمیٹی کی نگرانی اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ انوارالحق کرینگے۔

کمیٹی کے چیئرمین پولیٹیکل تحصیلدار لوئی ماموند غنی رحمان جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں بخت باچا اور فضل معبود شامل ہیں۔ مذکورہ کمیٹی کے زیر نگرانی تمام درخواست کنندگان کے درمیان 100 سے زائد درخواستوں پر پولٹری فارمز کی تقسیم قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک ڈاکٹر احمد یونس نے مزید کہا کہ پہلے بھی محکمہ لائیو سٹاک کے جانب سے حالیہ آپریشن میں تباہ ہونے والے پولٹری فارمز کو دوبارہ فعال بنانے کیلئے محکمہ لائیو سٹا ک نے پولٹری فارمز مالکان کے ساتھ مکمل تعاون کیا تھا اور وہ پولٹری فارمز جو بالکل ختم ہوچکے تھے محکمہ لائیوسٹاک کے تعاون سے ایک بار پھر اس کی تعمیر اور فعالیت بحال ہوچکی ہے اور محکمہ لائیو سٹاک مزید پولٹری فارم اور ان کے مالکان کے ساتھ معاونت جاری رکھی گی۔

متعلقہ عنوان :