صوابی ‘ قرآن و سنت کو اپنانے سے امن اور سکون آتاہے‘ مولانا محمد طیب طاہری

پیر 7 مئی 2018 19:26

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء)جماعت اشاعت التوحید والسنت کے مرکزی امیر مولانا محمد طیب طاہری نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کو اپنانے سے امن اور سکون آتاہے ،جس ملک میں اسلامی نظام ہو وہاں پر امن اور سکون ہوگا ،دارالقرآن پنج پیر میں سالانہ درس قرآن کے موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد طیب طاہری نے کہا کہ تمام مسلمان اللہ تعالیٰ کی کتاب قرآن اور ہمارے نبی اکرمؐ کی سنت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے تو ان کی سب مشکلیں آسان ہوجائے گی ، اللہ تعالیٰ نے ہمیں قرآن کے ذریعے صحیح راستہ دکھایا ہے اور غلط کاموں سے روکنے کی تلقین کی ہے ۔