لاڑکانہ ،ْتیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے بیڑو چانڈیو کا رہائشی 7 سالہ بچہ زخمی

پیر 7 مئی 2018 20:03

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) سجاول جونیجو کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے بیڑو چانڈیو کا رہائشی 7 سالہ بچہ رضوان ولد بختیار بگٹی موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہوگیا جسے ورثا نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں بچے کو طبی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کے مطابق زخمی بچے کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔ اس موقع پر بچے کے ورثا نے بتایا کہ بختیار بگٹی اپنی بیوی اور بچے کے ہمراہ سجاول جونیجو گیا ہوا تھا جہاں واپسی پر تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے اس کا بیٹا رضوان بگٹی موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :