تحصیل تخت نصرتی میں غیر قانونی کلینکس اورلیبارٹریوں کے خلاف کارروائیاں

پیر 7 مئی 2018 20:11

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلع انتظامیہ کرک کی تحصیل تخت نصرتی میں غیر قانونی کلینکس اورلیبارٹریوں کے خلاف کارروائیاں دوسرے روز بھی جاری رہیں جن میںمزید 7 میڈیکل و ڈینٹل کلینکس اور لیبارٹریوں کو سیل کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کرک ظریف ا لمعانی اورچیف ایگزیکٹو آفیسر خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی ہدایات پر چیف انسپکٹر سلیمان جلال خان ،ڈرگ انسپکٹر عرفان اللہ وزیر اور دیگر متعلقہ حکام پر مشتمل انسپیکشن ٹیم نے تخت نصرتی بازار اور ملحقہ علاقوں میں قائم15 نجی کلینکس ولیبارٹریوں کامعائنہ کیا اور ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ2015 کے تحت مطلوبہ اسناد،لائسنس، پروفیشنل سٹاف نہ رکھنے اور کسی ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ نہ ہونے کی وجہ سے 7کلینکس و لیبارٹریز کو سیل کردیاجن میں ام لقراء کلینکل لیب،ویلفیئرمیڈیکل لیب،انصاف کلینکل لیب،المدینہ ای سی جی،آصف ڈیجیٹل ایکسرے،ندیم ڈینٹل کلینک،ناز کلینکل لیب شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سیل کی جانے والی متعدد کلینکس پر پروفیشنل ڈاکٹرز موجود نہیں تھے جبکہ چھاپوں کے دوران کئی لیبارٹری مالکان موقع سے بھاگ گئے تھے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی کلینکس و لیبارٹریوں کے مالکان کو انتباہ کیا گیاہے کہ وہ بلاتاخیر قانونی تقاضے پورے کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائیاں ہوں گی۔ واضح رہے کہ مذکورہ ٹیم نے گزشتہ روزبھی 10 غیر قانونی کلینکس اور لیبارٹریز سیل کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :