انٹر ریجنل خواتین گیمز آخری مرحلے میں داخل

پشاور نے باسکٹ بال ایتھلیٹکس ہاکی ، بیس بال ، ہینڈ بال میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

پیر 7 مئی 2018 20:21

انٹر ریجنل خواتین گیمز آخری مرحلے میں داخل
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز کے سلسلے میں خواتین کے انٹرریجنل مقابلوں میںپشاور کی برتری پشاور نے باسکٹ بال ایتھلیٹکس ہاکی ، بیس بال ، ہینڈ بال میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ،کرکٹ اور والی بال میں پشاور نے بنوں کو ہراکر فائنل تک رسائی حاصل کی اس موقع پر ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی مہمان خصوصی تھی ان کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر چارسدہ سپورٹس کمپلیکس سلیم رضا، ڈی ایس او چارسدہ تحسین الله، آرگنائزنگ سیکرٹری حامد علی ، انٹر نیشنل ایتھلیٹ جعفر شاہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انڈر23 گیمز کے سلسلے میں خواتین کے انٹر ریجنل مقابلے آخری مرحلے میں داخل ہوگئی جس میں دوسرے دن بھی پشاور کے کھلاڑی چھائے رہے ، پشاور بورڈ گرائونڈ پر ایتھلیٹکس مقابلوں میں پشاور نے چار گولڈ تین سلور میڈلز جیت کر 40 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ مردان تین گولڈ چار سلور میڈلز جیت کر 38 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ہری پوری نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

باسکٹ بال فائنل پشاور اور سوات ریجن کے مابین کھیلاگیا جس میں پشاور نے سوات کے 25-15 سے شکست دیکر اعزاز اپنے نام کیا اس سے قبل پشاور نے ہزارہ کو 20-18 سے جبکہ سوات نے کوہاٹ کو 19-13 سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ہاکی فائنل پشاور اور مردان کے درمیان کھیلاگیا جو کہ کافی سنسنی خیز رہا لیکن پشاور کے کھلاڑیوں آخری لمحات میں گول کرکے میچ میں ایک صفر سے کامیابی حاصل کی ۔ رائونڈ ر میں مردان نے ہزارہ کو شکست دی ، بیس بال میں پشاور نے ہزارہ کو تین ایک سے شکست دی جبکہ ہینڈ بال میں پشاور نے مردان کو ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، نٹ بال میں مردان نے سوات کو شکست دی ۔