بیرسٹر عثمان ابراہیم نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کا چارج سنبھال لیا

پیر 7 مئی 2018 20:39

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) بیرسٹر عثمان ابراہیم نے پیر کو وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کا چارج سنبھال لیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت دفاعی پیداوار پہنچنے پر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار بیرسٹر عثمان ابراہیم کا استقبال وزارت کے سینئر حکام نے کیا ۔وفاقی وزیر کا سینئر افسران سے تعارف کرایا گیا ۔بیرسٹر عثمان ابراہیم کو وزارت کے امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔وفاقی وزیر نے وزارت دفاعی پیداوار کی کامیابیوں اور کارکردگی کو سراہا ۔