ڈیرہ مراد جمالی،دوہرے قتل کیس میں نامزد اراکین اسمبلی اور سینیٹر عدم ثبوت کی وجہ سے بری

پیر 7 مئی 2018 21:54

ڈیرہ مراد جما لی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج و انچارج انسداد دہشت گردی عدالت ڈیرہ مراد جمالی آفتاب احمد لون نے دوہر ے قتل کے مقدمہ میں نا مزد اراکین قومی اسمبلی نوابزاہ میر خالد خان مگسی ،نوابزادہ میر عامر خان مگسی،رکن صوبائی اسمبلی میر طارق خان مگسی ،سنیٹر نوابزادہ میر سیف اللہ خان مگسی، ظفر خان مگسی ،علی رضا خان مگسی،جعفر خان مگسی،احمد خان مگسی سمیت دیگر کو عدم ثبو ت کی وجہ سے بری کرنے کا حکم سنایادیا ہے ۔

ملزمان کے خلا ف لیویز تھانہ جھل مگسی کی حدود میں2013میں صوبائی اسمبلی کی نشست کے امیدوار فقیر عبدالفتح مگسی اور اس کے ساتھی کو قتل کر نے کا الزام تھا۔ مذکو رہ مقد مہ کی تفتیش کرائم برانچ میں ہوئی تھی تا ہم معزز عدالت نے گواہوں کے منحرف ہونے کے بعد عدم ثبو ت کی بنا ء پر مقدمے میں نامزد اراکین قومی اسمبلی نوابزاہ میر خالد خان مگسی ،نوابزادہ میر عامر خان مگسی،رکن صوبائی اسمبلی میر طارق خان مگسی ،سنیٹر نوابزادہ میر سیف اللہ خان مگسی، ظفر خان مگسی ،علی رضا خان مگسی،جعفر خان مگسی،احمد خان مگسی سمیت دیگر کو بری کرنے کا حکم سنایا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سرکار کی طرف سے خالد فیض کرد جبکہ صفائی کونسل کی جانب سے ذوالفقار علی جکھرانی ایڈووکیٹ نے مقد مہ کی پیروی کی۔یا د رہے سال 2013ء کے عام انتخابا ت سے قبل صو با ئی اسمبلی کی نشست کے امیدوار فقیر عبدالفتح مگسی اور ان کے ساتھی مسلح افراد کے حملے میں جاں بحق ہو ئے تھے جس کے بعد لیویز تھا نہ جھل مگسی میں بری ہو نے والے افراد کے خلا ف مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔