ْ ڈیرہ غازیخان میں چار رمضان بازار اور دس فیئرپرائس شاپس قائم کی جائیں گی،اے ڈی سی ریونیو

پیر 7 مئی 2018 22:37

ڈی جی خان۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں چار رمضان بازار اور دس فیئرپرائس شاپس قائم کی جائیں گی ․ ماڈل بازار، چوک چورہٹہ ، کوٹ چھٹہ اور تونسہ میں رمضان بازار وں کو 14مئی سے فنکشنل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں․ 15مئی سے خفیہ کیمروں کے ذریعے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کی جائے گی ․ یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں محمد اقبال مظہر مہار کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی ․ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ رمضان بازاروں میں سکیورٹی ، پارکنگ ، امن وامان اور صارفین کی سہولت کیلئے دیگر انتظامات کو جلد حتمی شکل دی جائے ․ نو بجے صبح سے چھ بجے شام تک رمضان بازاروں میں بلاتعطل معیاری اشیاء سستے داموں فراہم کی جائیں گی ․ خواتین اور بزرگوں کے بیٹھنے کیلئے الگ انتظامات کیے جائیں ․ اسسٹنٹ کمشنرز رمضان بازاروں کی مجوزہ جگہوں کا معائنہ کر کے انتظامات کو حتمی شکل دیں ․ اجلا س میںبتایاگیاکہ ہر رمضان بازار میںمحکمہ زراعت کی فیئر پرائس شاپ قائم ہوگی جہاں پھل ، سبزیوں سمیت 17اشیاء موجود ہوں گی ․ 11اشیاء ہول سیل نرخ جبکہ چھ اشیاء سبسڈی پر فروخت کی جائیں گی ․ نرخنامے نمایاںجگہوں پر آویزاں کرنے کے ساتھ پینا فلیکس اور ایل ای ڈی کے ذریعے بھی نرخوں کی تشہیر کی جائے گی․ ذخیرہ اندوزوں ، ملاوٹ مافیا اور گرانفروشوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی جس کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کر دیاگیاہے ․ ماہ صیام کے دوران سبزی منڈیوں میںنیلامی کے عمل کی نگرانی بھی کی جائے گی اجلاس میں اے ڈی سی جی غلام یاسین ، اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس کاٹھیا ، عبدالجبار ، اشفاق حسین سیال ، ڈی ایم او اسد علی ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد ، ایڈیشل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر ، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ، ڈی ایف سی کے علاوہ محمد معظم چشتی ، مختیار احمد جتوئی ، اطہر جلیل ، علی عباس کھوسہ ، اصغر صدیقی ، اختر بھٹہ ، محمد رضوان جمیل ، حبیب الرحمن لغاری ، شہباز احمد ، خالد کریم اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے ۔