سپریم کورٹ میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ جمع کروادی گئی

پیر 7 مئی 2018 22:44

سپریم کورٹ میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ جمع کروادی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) سپریم کورٹ میںسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ جمع کروادی گئی ہے ، رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار دل اور مہروں کے مرض میں مبتلا ہیں ،فزیو تھراپی کے ذریعے اسحاق ڈار کی طبیعت نہ سنبھلی تو آپریشن پر غور کیا جائے گا ۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے دو صفحات پر مشتمل میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز اسحاق ڈار کی طبی حالت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اسحاق ڈار دل اور گردن کے مہروں کے عارضہ میں مبتلا ہیں،رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہے آزمائشی بنیادوں پر اسحاق ڈار کی فزیو تھراپی کی جاری ہے‘ ڈاکٹرز نے 6 سے 8 ہفتے مزید فزیو تھراپی کرانے کی تجویز دی ہے، فزیو تھراپی سے اسحاق ڈار کی طبیعت نہ سنبھلی تو آپریشن پر غور کیا جائے گا،2 صفحات پر مشتمل میڈیکل رپورٹ 26 اپریل کو جاری کی گئی ، جس میں مزید کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کا انتہائی گہرائی سے طبعی معائنہ جاری ہے۔