ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا امتحانی سنٹرز گورنمنٹ اسلامیہ کالج اور گرلز ڈگری کالج چنیوٹ کا اچانک دورہ

پیر 7 مئی 2018 22:54

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر چنیوٹ رائے منظور حسین ناصر نے امتحانی سنٹرز گورنمنٹ اسلامیہ کالج اور گرلز ڈگری کالج چنیوٹ کا اچانک دورہ کیا۔امتحانی سنٹرز پر سیکورٹی اور پینے کے صاف پانی کی دستیابی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سنٹرز پر تعینات عملے کو ہدایت کی کہ طلبا میں نقل کے رحجانات کو ختم کرنے کیلئے نگرانی سخت کی جائے تاکہ تعلیمی معیار بہتر بنایا جاسکے۔ انہوںنے مزید کہا کہ امتحانی شرائط و ضوابط کے مطابق امتحانی عمل مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جو بھی نقل کرتا پکڑا جائے اسے سخت سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :