سجادہ نشین پیر لال بادشاہ پیر بہاوالحق گیلانی کی والدہ انتقال کر گئیں

پیر 7 مئی 2018 23:11

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) سجادہ نشین پیر لال بادشاہ پیر بہاوالحق گیلانی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں ، انہیں پیر کی شام کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قصبہ بھرپور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شدید بارش کے باوجود لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

جن میں ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ ، چیئرمین ملک نعیم اصغر اعوان،بزرگ مسلم لیگی رہنما ملک اسلم سیتھی، ملک اختر شہباز، پیر ساجد حسین کرولی، ملک غلام حیدر کلر کہار، سلطان رضا جامی، چیئرمین صوفی مشتاق بھٹی، ایم پی اے چوہدری سلطان حیدر علی، قمر اسلام ملوٹا، حاجی عاشق حسین ، راجہ حسنات ڈھوڈہ، راجہ ارشد دھروگی، سینئر صحافی طاہر فاروقی، سینئر صحافی فخر محمود مرزا اور عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔