بیوی نے آشنا سے مل کرخاوند کو قتل کر دیا

پیر 7 مئی 2018 23:44

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ناجائز تعلقات کا شاخسانہ ، خاوند کی قاتل بیوی آشنا سمیت گرفتار ، مقتول دو بچوں کا باپ تھا ، شیطانی محبت نے اندھا کر دیا تھا ،کئے پر پچھتاوا ہے، قاتل بیوی کا تفتیشی ٹیم کوبیان ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ربانی ٹائون دھلے کا رہائشی مسمی محمد نوید اپنے گھر سویا ہوا تھا کہ رات کو ملزمان نے ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ،ملزمان کی گرفتاری کے لئے سٹی پولیس آفیسر ا شفاق خان نے ایس پی سٹی علی وسیم کو خصوصی ہدایات جاری کیں ،ایس پی سٹی علی وسیم کی ہدایت کی روشنی میں ڈی ایس پی ماڈل ٹائون نے ایس ایچ او تھانہ دھلے نعمان احمد و دیگران پر ٹیم تشکیل دی، ٹیم نے مقتول کی بیوی مسمات اقراء بی بی کو حراست میں لے کر اس کے بیان کی روشنی میں اس کے آشنا دلشاد احمد ولد محمد انورسکنہ پنواں کوٹ نارووال کو گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ناجائز تعلقات ہیں ،مقتول نوید ان کی محبت میں رکاوٹ تھا ۔ جسے انہوں نے باہم صلاح مشورہ ہوکرقاسم ولد محمد شفیق کے ساتھ مل کر ڈنڈوںکے وار کر کے قتل کیا ہے ،تفتیش جاری ہے ۔ واضح ہو کہ مقتول کی عرصہ آٹھ سال قبل اقراء سے شادی ہوئی تھی،اس کے بطن سے دو بچے ہیں ۔ بڑی بیٹی کی عمرچھ سال اور بیٹے کی عمر پانچ سا ل ہے ۔