جماعت اہل سنت کی وزیر داخلہ پر حملے کی پر زور مذمت

پیر 7 مئی 2018 23:44

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) جماعت اہل سنت پاکستان کے راہنماوں علامہ پیر خالد حسن مجددی حاجی محمد یعقوب چشتی،مولانا حافظ محمد رفیق قادری حافظ محمد اشرف رضا حافظ محمد عمران یعقوب سیالوی, حافظ مہر محمد عدیل عارف, ڈاکٹر محمد احمد نورانی, چوہدری خالد لطیف ڈھلوں ایڈووکیٹ ,قاری محمد الیاس قادری نے کہا کہ جماعت اہل سنت وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی پر زور مذمت کرتی ہے، جماعت اہل سنت پاکستان تشدد کی کسی بھی کروائی کو اچھی نگاہ سے نہیں دیکھتی ۔

(جاری ہے)

ملک کے تمام ادارے قابل احترام ہیں عدلیہ افواج پاکستان کا کردار لائق صدتحسین ہے انھوں نے احسن اقبال کی جلد شفا یابی کی دعا کی۔