مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں شبیرٹائلز اینڈسرامکس کمپنی لمیٹڈکو114ملین روپے کی آمدنی

منگل 8 مئی 2018 14:03

مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں شبیرٹائلز اینڈسرامکس کمپنی لمیٹڈکو114ملین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں شبیرٹائلز اینڈسرامکس کمپنی لمیٹڈکو114ملین روپے کی آمدنی ہوئی۔

(جاری ہے)

کمپنی کی طرف سے جاری اعداد وشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ کے اختتام تک شبیرٹائلز اینڈسرامکس کمپنی لمیٹڈکو114ملین روپے کی آمدنی ہوئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کم ہے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی نو مہینوں میں کمپنی کو 125ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔ اعداد وشمارکے مطابق اس عرصہ میں کمپنی کے مجموعی منافع میں 125فیصد جبکہ مالیاتی اخراجات میں 18فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مالی سال کے 9مہینوں میں فی حصص آمدنی 0.47روپے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :