انڈر 23 مقابلوں میں ہائر سیکنڈری سکول سرائے صالح نے رسہ کشی میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

منگل 8 مئی 2018 14:21

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے زیراہتمام انڈر 23 مقابلوں میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سرائے صالح نے رسہ کشی میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی، پوزیشن حاصل کرنے پر سکول کو 50 ہزار روپے انعام دیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا فائل جی ایچ ایس ایس پشاور اور جی ایچ ایس ایس سرائے صالح کے درمیان کھیلا گیا جس میں سنسنی خیز مقابلہ کے بعد جی ایچ ایس ایس رنر اپ رہا۔

یاد رہے کہ کوہاٹ اور بنو ں ڈویژن کو شکست دینے کے بعد جی ایچ ایس ایس سرائے صالح فائنل میں پہنچا، ٹیم کے ہیڈ کوچ سینئر فزیکل ایجوکیشن ٹیچر فخز الزمان، وائس پرنسپل طاہر گل اور پرنسپل سعید الرحمان کو عوامی و سماجی حلقوں نے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور پیشہ وارانہ تربیت کو بھی خوب داد دی۔

متعلقہ عنوان :