شادی شدہ افرادکی حالت دیکھ کرکنواراہ رہنے کافیصلہ کرلیا، معمر مصری

کتابوں سے دوستی بہت پرانی ہیم زمانے کے سرد وگرم سے بچنے کے لئے کتابوں کا سہارا لیا،گفتگو

منگل 8 مئی 2018 14:20

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) مصر کے دارالحکومت میں سڑکوں کی صفائی کرنے والے 50 سالہ سعید نے کہاہے کہ کتابوں سے اسکی دوستی بہت پرانی ہے ۔ زمانے کے سرد وگرم سے بچنے کے لئے کتابوں کا سہارا لیا ۔ اب تک 4 ہزار سے زائد کتب کا مطالعہ کر چکا ہوں ۔ شادی شدہ لوگوں کی مشکلات کو دیکھ کر ہمیشہ ازدواجی زندگی سے کنارہ کشی کی ۔

(جاری ہے)

مصری ٹی وی پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے معمر سعید کا کہنا تھا کہ وہ ایک معمولی صفائی کا کارکن ہے ۔ ایک ہزار مصری پونڈ ماہانہ تنخواہ ملتی ہے اس میں سے زیادہ تررقم کتابوں کی خریداری پر خرچ کر دیتا ہوں ۔ یہ درست ہے کہ کتابیں تنہائی کا بہترین ساتھی ہوتی ہیں ۔ میں نے اس مقولے کو عملی طور پر سچ ثابت کیا جب بھی مجھے تنہاہونے کا احساس ہوتا ہے کتابیں میری تنہائی کو دور کردیتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :